Print this page

معاشرے کامظلوم طبقہ ہی مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

13 جون 2017

وحدت نیوز(گلگت)  معاشرے کامظلوم طبقہ ہی مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہے اور آج پورے ملک میںمجلس نے برسوں سے خوف زدہ عوام کو ظالم و جابر قوتوں کے سامنے کھڑا کیا ہے۔

ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر قصر ابوطالب برمس گلگت میں شعبہ خواتین کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق افراد اور یتیم بچیوں کو عید کے کپڑے تقسیم کئے گئے۔اس سال رمضان کا پہلا روزہ رکھنے والے تمام بچیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

محفل میلاد میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صوبائی کوآرڈینیٹرمحترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ معاشرے کے ستم رسیدہ افراد کی دلجوئی ہمارا دینی فریضہ ہے اور ہم ہرسطح پر مستحق و نادار خاندانوں سے رشتہ جوڑے رکھیں گے۔ظلم کے آگے ہر گز تسلیم نہیں ہونگے اور عدل وانصاف کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ موجود حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ پہلے سے کہیں زیادہ ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آئمہ علیہم السلام کے ایام ولادت و شہادت کو بھرپور طریقے سے منائیں تاکہ ان محافل و مجالس کے ذریعے دشمنوں کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم پہلے سے زیادہ باہمت اور حوصلہ ہیں او ر دشمن کی ہرچال کا جواب دیا جائیگا۔اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مظلوم کی آواز بنے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے محروم و مجبور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree