Print this page

کامیاب ہڑتال سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی عوام کش پالیسیاں منظور نہیں، بی بی سلیمہ

01 نومبر 2017

وحدت نیوز(گلگت) کامیاب ہڑتال سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی عوام کش پالیسیاں منظور نہیں۔گلگت بلتستان کے عوام پر جبری طور پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں،خطے کے عوام ستر سال سے آئینی تشخص کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما ورکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ خطے کے آئینی تشخص کے بغیر ٹیکسوں کا نفاذ یہاں کے عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اپنا آئینی تشخص مانگ رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو کرپشن سے فرصت ہی نہیں ملتی، مختلف اداوار میں حقوق کے نام پر کمیٹیاں تشکیلج پاتی ہیں لیکن آج تک کسی حکومت نے گوارا نہیں کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے احسانات کا بدلہ چکائیں۔ستم ظریفی یہ کہ کرپٹ حکمران ایک نااہل شخص کو بچانے کیلئے تو راتوں رات آئین تبدیل کرتے ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جائز حق دینے کیلئے کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی تناظر میں گلگت بلتستان کے عوام پر جبری طور پر ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں اور عوام نے کامیاب ہڑتال کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ حقوق دیئے بغیر جبری ٹیکس کو ہرگز قبول نہیں کرینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree