Print this page

جس معاشرے کی خواتین میں احساس ذمہ داری جتنا زیادہ ہو گا وہ معاشرے اتنا ہی اعلیٰ اقدار کا حامل ہو گا، محترمہ قندیل کاظمی

02 اپریل 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی خواتین رہنما ان دنوں صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں کا دورہ کررہی ہیں۔اس دوران بیشتر اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر مختلف یونٹس کی تشکیل بھی کی گئی۔ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی ضلع سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی کی سربراہی میں خواتین رہنماؤں خواہر صادقہ،نرجس ، فروا نقوی اور بینا شاہ نے تنظیم سازی کے سلسلے میں گزشتہ روز بھارہ کہو کا دورہ کیا۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے قندیل زہرا کاظمی نے قومی امور میں خواتین کے کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طرز معاشرت کا انحصار افراد کی تربیت پرہے ۔جس معاشرے کی خواتین میں احساس ذمہ داری جتنا زیادہ ہو گا وہ معاشرے اتنا ہی اعلی اقدار کا حامل ہو گا۔ ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا جیسی گراں قدر شخصیات موجود ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے زندگی کے ہرشعبے میں مددگار و معاون ہے۔سانحہ کربلامیں یزید کے ایوانوں میں لزرہ پیدا کرنے والی شخصیت حضرت زینب (سلم)کا جرات مندانہ کردار ہمارے لیے ہر میدان میں مشعل راہ ہے۔ہمیں دور عصر کی یزیدیت کے خلاف جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی حقیقی کنیز کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں ملت تشیع کو اپنی قومی حیثیت منوانا ہو گی۔یونٹ سازی کا مقصد خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنی قوم کے لیے سیاسی جدوجہد کی آغاز کریں ۔انہوں نے بھارہ کہویونٹ کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد بھی دی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree