Print this page

مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترمہ زہراء نقوی کا شرکائے مرکزی مجلس عمومی کے نام پیغام

10 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ سالانہ اجلاس
مرکزی مجلس عمومی کے شرکاءکے نام جاری پیغام میں کہاکہ تمام شرکاء ،علماء کرام ،تنظیمی برادران ، صوبائی اور ضلعی مسئولین اور مرکزی کابینہ کی خدمت میں اس کامیاب ،معنوی اور پرجوش کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پاک سرزمین پر ملک کے گوشہ و کنار میں ملت مظلوم تشیع کی آواز بن کر وقت کے فرعونوں کے خلاف بر سر پیکار ہے ۔ جو کہ انبیاء اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی راہ و روش کا تسلسل ہے ۔ بعثت انبیاء کا فلسفہ متعدد آیات قرآنی کی روشنی میں توحید اور اجتماعی عدالت کا قیام ہے ۔ اسلام فرد اور معاشرہ دونوں کی اصالت کا قائل ہے یعنی انسان کی حقیقی سعادت اس وقت متحقق ہوتی ہے جب معاشرے میں سعادت ہو ۔ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے وطن عزیز میں’’ قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے پاکستان‘‘ کا نعرہ بلند کیا ۔جنہوں نے ایسی ریاست کی بنیاد رکھی جسے خالصتاً اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ۔ لیکن افسوس اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہ ملک گھٹیا سیاستوں کی نظر ہو گیا ۔لیکن ہم نے تاریخ میں دیکھا ہے جہاں علی ابن ابی طالب ؑ کے حقیقی چاہنے والے میدان عمل میں حاضر ہو جائیں اور اپنے کردار کو ادا کریں تو بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور انکی ٹیم کی شجاعانہ اور مدبرانہ قیادت کے سائے میں مجلس وحدت مسلمین نے بڑی تیزی سے اس کھٹن سفر کو طے کیا ہے اور ملت تشیع کے مضبوط کردار کو ادا کیا ہے ۔ بابصیرت قیادت نے از روز اول ملت کی بیٹیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا اور خواتین کو عملی طور پر اس جدوجہد کا حصہ بنایا ہے ۔میں اّن تمام حضرات کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا بھر پور ساتھ دیا اور اپنے اضلاع میںشعبہ خواتین کےلئے تعاون کرتے ہیں ۔ لیکن اّن اضلاع سے یہاں شکوہ کروں گی جنہوں نے بار بار پیغام دینے کے باوجود شعبہ خواتین کے قیام کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اّٹھایا ۔سیاست کے بڑے میدانوں سے لیکر چھوٹے سے گھریلو نظام تک خواتین کی تربیت اوربلند ہمتی کے بغیر کوئی قوم بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔لہذا میںاس کنونشن کے موقع پر تمام برادران سے چند گزارشات کرنا چاہوں گی تاکہ شعبہ خواتین بھی بھر پور انداز میں کار زینبی (س) انجام دےسکیں۔

 : 1۔ شعبہ خواتین سے رابطہ برقرار کرنے کے لئے مرکزی آفس میںموجود برادر ظہیر کربلائی سے رجوع کیا جائے ۔2۔ تمام اضلاع کے برادران اپنے اضلاع کی موثر اور معاون خواتین کی ایک لسٹ اور رابطہ نمبرز مرکزی آفس میں قائم شعبہ خواتین کو مہیا فرمائیں ۔3۔ جن اضلاع میں اب تک شعبہ خواتین کا قیام عمل میں نہیں آسکا وہاں جلد از جلدشعبہ خواتین کے یونٹ کے قیام کے لئے عملی اقدامات کریں اور مرکز میںموجو د شعبہ خواتین کواطلاع دیںتاکہ دورہ جات ترتیب دیئے جا سکیں خصوصاً جن علاقوں میں الیکشن لڑے جا رہیں ہیں ۔ان علاقوں کے سیکرٹری جنرلزحضرات جلد از جلد رابطہ کریں ۔ 4۔جن اضلاع میں شعبہ خواتین فعال ہیںوہاں مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ علماء کرام کے درس اور علمی نشست کا اہتمام کیا جائے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree