Print this page

عصرکی شیطانی قوتیں غیرت مند مسلم خواتین کے حجاب سے خوفزدہ ہیں ،محترمہ سیدہ زہرانقوی

04 ستمبر 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) حجاب اسلام کے شعائراور مسلمان خاتون کی پہنچان ہے  ، ایک باوقار مسلمان خاتون کے لئے حجاب عزت افزائی اور تحفظ کا ذریعہ ہے،دشمنان اسلام اس زمانے میں غیرت مند مسلم خواتین کے حجاب سے خوفزدہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے عالمی یوم حجاب کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی استعماری قوتیں حجاب اسلامی کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلا کراسلام کو محدود کرنے کے درپہ ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ جب ایک خاتون باحجاب ہوکر گھر سے نکلتی ہے تو جہاںیہ حجاب اس کی عفت اور عزت افزائی کا سبب بنتا ہے وہیں تبلیغ دین کا بھی باعث ہوتا ہے ، حجاب خواتین میں جاذبیت کا ذریعہ بھی بنتا ہےلہذٰا اسی وجہ سے آج بعض یورپین ممالک کے اندر حجاب پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی،آزادی اظہار رائے، انسانی حقوق اور حقوق کے نسواں کے علمبردار بننے والے ممالک کی جانب سے حجاب کے خلاف اقدامات بھی دراصل انسانی حقوق کے قدغن کے مترادف ہیں، حجاب کرنا بھی بنیادی انسانی آزادی کے زمرےمیں آتا ہے ، جس طرح دنیا بھر میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو انکے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گذارنے اور لباس زیب تن کرنے کی اجازت ہے بلکل اسی طرح مسلم خواتین چاہے وہ جس مملکت میں بھی رہائش پزیر ہوں انہیںتعلیمات اسلامی کے مطابق حجاب کرنے کی مکمل آزادی ہونے چاہئے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ آج عالمی حجاب کی مناسبت سے میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمان خواتین سے یہ گذارش کرتی ہوں کے وہ اس اسلامی شعائر پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو حجاب جیسی نعمت سے مذین کریں کہ جس میں ان کا وقار بھی ہے عزت بھی اور تحفظ بھی ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree