ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ہفتہ وحدت کو اسوہ حسنہ رسول ؐ کے عنوان سے منائے گا،زہرانقوی

19 نومبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین 12 تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کو اسوہ حسنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے منائے گا اور ملک بھر میں اس عنوان کے تحت کانفرنس ،سیمینار،تقرری اور مقالہ نویسی کے مقابلے کروائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہاکہ جشن میلاد النبیﷺ امت مسلمہ کے درمیان نقطہ اتحاد ہے،خاتم النبیین ﷺ کی ولادت کا جشن تمام شیعہ سنی مسلمان مل کر مناتے ہیں ، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ملک بھرمیں پیغمبر اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشیوں کو شایان شان اندازمیں منانے کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے صوبائی اور ضلعی سطح پر تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کرتی ہے کہ 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے دوران صوبائی اور ضلعی سطح پرمحافل میلاد، نعت ، جشن، سیمینار، تقریری مقابلے ، کوئزوغیرہ کے پروگرامات کا بھی انعقادکیاجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree