Print this page

تاریخ پاکستان میں قیام پاکستان سے لیکر آج تک بے شمار بلند حوصلہ نامور خواتین کے نام سنہری حروف سے لکھے گئے، سیدہ زہرا نقوی

02 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین کراچی شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی و تنظیمی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میںمرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے خطاب کیا،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے خواہر ناظمین نے کیا جسکے بعد محترمہ زہرہ نقوی نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی سیاست میں خواتین کے کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی باہمت اور بلند حوصلہ خواتین اس عظیم جدوجہد کا حصہ رہی ہیں۔اور قدم با قدم پر مشکل میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔  اور تاریخ پاکستان میں بےشمار ایسی بلند حوصلہ نامور خواتین کے نام سنہری حروف سے لکھے گئے۔یہ ترقی کا سفر آج بھی جاری ہے اور ملک و ملت کی ترقی میں نمایاں مقام پر ایسی ہی بے شمار خواتین موجود ہیں جو سیاست کے میدان میں بھی مصروف عمل ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree