ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کیجانب تعلیمی میدان میں بہتری کیلئےاسکول ٹیچرز کو منظم کرنے اور سنڈے کلاسز کا آغاز

24 جنوری 2019

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین( شعبہ خواتین) کی مرکزی سیکریٹری تعلیم محترمہ گلشن زیدی نے تحصیل بھوانہ ضلع چینیوٹ میں شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے تحصیل بھوانہ میں مسز کنیز فاطمہ (ریٹائرڈ ٹیچر) سے ملاقات کی ، جس میں مختلف علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے اور اس شعبے کو فعال بنانے کے لیے مشاورت کی گئی، جسکے بعد محترمہ کنیز فاطمہ نے ضلع ملتان ، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین ، ضلع جھنگ ، چینیوٹ اور لاہور میں تعلیمی میدان میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے ٹیچرز اور پروفیسرز سے رابطے کرنے کی ذمہ داری لی، محترمہ گلشن زیدی( مرکزی مسئول تعلیم) نے گزشتہ ہفتے تحصیل بھوانہ میں مختلف مقامی اسکولز کی خواتین ٹیچرز سے میٹنگ کی، جس میں آپس میں مربوط رہتے ہوے تعلیمی میدان میں نہ صرف بحیثیت روزگار بلکہ الہی فریضہ انجام دیتے ہوئے طلباء و طالبات کی بہترین رہنمائی اور اس مقدس فریضے کو دیانت داری سے انجام دینے کا عزم کیا گیا۔

 علاوہ از یں تحصیل بھوانہ میں گزشتہ اتوارکو مقامی بچیوں کے لیے سنڈے کلاسز کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 15 سے زائد بچیوں نے شرکت کی ، سنڈے کلاس میں بچیوں کو حجاب، احکام اور سیرت معصومین علیھم السلام جیسے موضوعات پر درس دیے جائینگے، ایام فاطمیہ کے حوالے سے مقامی سطح پہ مجلس عزا منعقد کی گئیں جس میں مرکزی مسئول تعلیم مجلس وحدت مسلمین(شعبہ خواتین) محترمہ گلشن زیدی صاحبہ نے خطاب کیا ، انھوں نے سیرت جناب فاطمة زھرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جناب سیدہ (س) خواتین کےلئے اسوہ کاملہ ہیں، ان کی سیرتِ پاک کو اپنا کر ہی ہم اپنے لئے نجات کا سامان کر سکتے ہیں ، جناب زھرا (س) کی کنیزی میں آنے کے لیے ہمیں فقط اپنی ذات کی اصلاح نہیں کرنی بلکہ معاشرے میں بھی ایک اجتماعی کردار ادا کرتے ہوے دین کی تبلیغ اور خدمت کرنی ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree