Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام مکتبِ قرآن و اھلبیت میں ہفتہ وار “درسِ مفاھیم قرآن” کا سلسلہ جاری

26 جنوری 2019

وحدت نیوز (اٹک) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین) اٹک یونٹ کی جانب سے مکتبِ قرآن و اھلبیت میں ہفتہ وار “درسِ مفاھیم قرآن” منعقد ہوا ،جس میں ادارہ التنزیل کے صدر عالم دین ، محترم ڈاکٹر علی عباس نے خواتین اور مکتب کی طالبات سے قرآن شناسی کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا  “آپ نے امام خمینی رح کے قول کو نقل کرتے ہوۓ بیان کیا کہ امام خمینی نے فرمایا:  مجھے افسوس ہے کہ میری تمام زندگی گزر گئی اور میں قرآن کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا۔قرآن کی تلاوت کیساتھ اسکے مفاھیم کو سمجھنا اور ان پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات کا سامان پوشیدہ ہے ،درس کہ اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر علی عباس نے مکتبِ قرآن و اھلبیت کا دورہ کیا اور طالبات کے نظم و ضبط کو سراہا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree