Print this page

ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زہرانقوی سے رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخارنقوی کی ملاقات

21 فروری 2019

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین امام خمینی ؒٹرسٹ، سچ ٹی وی اور رکن اسلامی نظریانی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی سے وحدت ہائوس لاہورمیں ملاقات کی ، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی وملی صورت حال سمیت قانون وراثت اور شیعہ مکتب میں طلاق کے حوالے سے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، علامہ افتخارنقوی نے زہرانقوی کو اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنی خدمات سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر علامہ افتخار نقوی نے زہرانقوی کو اپنی کتب قانون وراثت اور دیگر بھی تحفے میں پیش کیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree