Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع لاہور رشی بھون یونٹ کے تحت تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

16 جولائی 2019

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام رشی بھون یونٹ میں  تین روزہ  دینی تربیتی سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں قرآن پاک کی تلاوت،حسن قرآت، حفظ و تفسیرسورۃالفجر و احادیث،فقہی احکام، عقائد، معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور سیرت اہلبیت علیہ السّلام کے عناوین پر مشتمل دروس کا انعقاد کیا گیاضلعی مسئولین محترمہ حنا تقوی ، محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نجبہ اور محترمہ فرحانہ نے خواتین کو ان موضوعات پر لیکچر دیےتربیتی کیمپ کے تینوں روز ایام ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی طور  پر سیرت و کردار امام عالی مقام پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ آسمان امامت کے درخشندہ ستارے امام علی رضا ع  نے الٰهی علوم کے ذریعہ اپنے نیک و پرهیزگار آباء و اجداد کی راه کو دوام بخشا اور خالص دینی تعلیمات و اصول کو زائل  هونے سے محفوظ رکھتے هوئے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

انھوں نے کہا کہ امام علی رضا ع کی کریمانہ شخصیت ، ان کی بخشش و رحم ، مہربانی و لطف و کرم ہر خاص و عام کو اپنی جانب مائل کرتا ہے آج بھی ان کا روضہ اقدس زمین پر جنت کا ٹکڑا معلوم ہوتا ہے جہاں عاشقان سجدہ عشق بجا لاتے ہیں اور اپنے محبوب سے محو گفتگو ہوتے ہیں اور ان کی عنایات و عطا کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتے ہیںمحترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین بالخصوص محترمہ نگین رضوی ضلعی سیکرٹری اطلاعات کو یونٹ میں فعال کردار ادا کرنے اور سمر کیمپ کے کامیابی سے انعقاد پر سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree