ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی کا پیغام محرم الحرام

31 اگست 2019

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے محرم الحرام کے آغاز اور ایام عزا کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ امام عالی مقام حسین ع ابن علی ع نے فرمایا : ” میں عزت کی موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو ننگ و عار سمجھتا ہوں “ ایام حسینی کا آغاز ہوچکا ہے ، ہر مومن اور مومنہ کا دل محرم کا چاند دیکھ کر اپنے مولا و آقا اباعبدالله الحسین کے غم میں غمگین ہوجاتا ہے خداوند عالم کا شکر کہ اس نے اس سال بھی ہمیں عزاداری سید الشھداء کے لیے باقی رکھا  عزیزان ! امام حسین ع نے راہ خدا میں عظیم قربانی دے کر واضح کردیا کہ دین کی بقا کیلیے کائنات کی ہر چیز قربان کی جاسکتی ہے مگر دین کو کسی بھی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا امام حسین ع نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بھی کیا ، سنت رسول ؐ کو زندہ کیا ، سیرت علیؑ کو اجاگر کیا اور یزیدیت اور یزیدی فکر کو ہمیشہ کے لیے رسوا کر دیا۔

عزیزان !! عزاداریِ حسین ع  ہمارے پاس ایک عظیم نعمت ہے جسکا اجر نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بے انتہا ہے ذکر حیسن ع سننا اور سنانا اس پر رونا اور رلانا اجر عظیم رکھتا ہے لیکن اسی عزاداری کے ذریعے ہمیں پیام کربلا کا پیامبر بننا ہے جیسے جیسے دنیا کے علم و شعور میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے  اھداف کربلا کی تبلیغ اور پیغام کربلا کو عملی کرنے کی ذمہ داری بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے  ہماری مجالس با مقصد اور باھدف ہوں اور اس سلسلے میں بانیان مجالس کا کردار ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے منبر حسین ع فکرِ کربلا ، حماسی و زینبی کردار اور موجودہ دور میں عزادارن حسین ع کی ذمہ داریاں بیان کرنے کا متقاضی ہے . کربلا ایک درسگاہ اور مرکز انقلاب حسینی کا نام ہے جس طرح جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا نے پابند رسن ہو کر بھی پیغام حسینی اور انقلابِ کربلا کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اسی طرح ہمیں ان مجالس و عزاداری کو بامقصد طریقے سے منا کر مشنِ زینبی و حسینی کی حفاظت کرنی ہے۔

  محرم کی آمد کیساتھ کراچی میں قابل شیعہ ڈاکٹر حیدر عسکری کی شھادت باعث تشویش ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے شھید حیدر عسکری کا جرم محب علی و عزادار حسین ع ہونا ہے دشمن تشیع عزاداری سید الشھداء سے خائف ہے اور اس کو ثبوتاژ کرنے کے لیے ناپاک ارادے رکھتا ہے لیکن ہم دشمن کی ہر سازش اور چال ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جوش و جذبے سے ذکر مولا حسین ع کا انعقاد شہر شہر گاوں گاوں  میں ہوگا دعا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی عزاداری اباعبداللہ الحسین برپا ہو  خداوند متعال دشمنان تشیع کے شر سے ہر محب و عزادر کو محفوظ رکھے اور ان  کے ناپاک ارادے انہی کی طرف پلٹا دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree