Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت یوم علی اصغرؑ پر بچوں کی عزاداری کا انعقاد

08 ستمبر 2019

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کے زیر اہتمام گزشتہ کئ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم علی اصغر عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ، مجلس عزا میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی خواتین اپنی شیرخواروں کو سبز لباس اور سرخ پٹی سے مزین کرکے جناب علی اصغر ع کا غلام بنا کر امامبارگاہ میں لے کر آئیں اس اجتماع سے محترمہ رباب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سر بلندی کے لئے جہاں کربلا کے ریگزار میں آل محمد ؑکے گھرانوں کے خون شامل ہیں وہیں چھ ماہ کے علی اصغر شیر خوار کی سوکھے گلے تیر کھا کر قربانی وہ انقلاب برپا کیا جس نے رہتی دنیا تک ماوں کو قربانی اور شہادت کا عظیم درس دے دیا ۔

مجلس سے خطاب میں محترمہ رباب کا مزید کہنا تھا کہ معصوم علی اصغر کی قربانی آج ہمیں بتاتی ہے کے اگر کبھی بھی اسلام پر مشکل وقت آیا تو ہم اپنے معصوم بچے بھی پیش کرنے سے گریز نہی کریں گے اور عصر حاضر کا تقاصہ بھی یہ ہے کے مائیں ہمہ وقت کسی بھی قربانی کے لئے تیار رہیں۔

مجلس عزا کی دوسری مقررہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراھیم نے خطاب کرتے ہوے کہا یوم علی اصغر کا عالمی سطح پر انعقاد دراصل دنیا کے باضمیر لوگوں کو جھنجوڑنے اور مذھب تشیع کا مثبت اور حماسی پہلو اجاگر کرنے کے علاوہ دشمن کی چالوں کا ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

 انھوں نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے بے گناہ گمشدگان جوانوں کو فی الفور رہا کیا جاے ورنہ آقا سید راحت حسینی کی تحریک میں گلگت کی خواتین بھی گھروں سے باہر نکل کر صداۓ احتجاج بلند کریں گی۔ آخر میں شعبہ خواتین کی جانب سے تبرک تقسیم کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree