ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع حیدرآبادکی جانب سے قرآن مجید کی توہین کی خلاف احتجاجی ریلی

29 نومبر 2019

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد‎ کی جانب سے حرمت قرآن کے حوالے سے ایک احتجاجی ریلی حسینی مشن امام بارگاہ یونٹ نمبر9 سے نکالی گئی جو عام شاہراہ سے ہوتی ہوئی واپس اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں لطیف آباد کے مومنین و مومنات خصوصاََ  بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں موجود شرکاء سے مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا عمران دستی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت محترمہ عظمیٰ تقوی نے خطاب کیا۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوے محترمہ عظمی تقوی کا کہنا تھا کہ رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک کتاب اللہ قرآن اور دوسرے میری عترت اہل بیت جو ان دونوں سے متمسک رہے گا میرے بعد گمراہ نہیں ہوگا اور یہ دونوں ایک دوسرے سے کبھی متفرق نہیں ہوں گے یہاں تک کہ میرے پاس حوض کوثر پر وارد ہوں گے۔ پس ہماری فلاح، نجات اور کامیابی اسی میں ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم السّلام سے وابستہ رہیں۔

انھوں نے کہا کہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اگرچہ خداوند متعال نے خود لیا ہے مگر ہمارا بھی بطور مسلم فرض بنتا ہےکہ ہم اس کتاب الٰہی کی حرمت اور تقدس کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔ان کا کہنا تھا قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش جہاں کہیں بھی کی گئی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلام و قرآن کے دشمنوں کا بائیکاٹ کرے اور قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree