Print this page

جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھائی دینی چاہئیے، محترمہ گلاب بی بی

13 فروری 2020

وحدت نیوز (نگر) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ ضلع نگر علاقہ پکھر کی جانب سے جشن ولادت با سعادت سیدہ کائنات ، ام ابیھا ، مادر حسنینؑ سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ گلاب بی بی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بیبی کائنات کی وہ عظیم خاتون ھیں کہ جن کی رضا میں خدا راضی ھے اور جن کے غضبناک ھونے سے خداوند غضبناک ھوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بی بی دو عالم کو اپنے اعمال و کردار کے ذریعے راضی نہ کر لیں خدا تک نہیں پہنچ سکتے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کریمانہ ذات معبود کی معرفت تک رسائی میں وسیلہ بہترین وسیلہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی  پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھای دینی چاہئیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree