Print this page

امام حسن مجتبی علیہ سلام کا جود و سخا ، علم و حلم ، بخشش و عطا اور آپ علیہ سلام کی کریمی ہر خاص و عام کے لیے یکساں تھی، زہرانقوی

10 مئی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) ولادت با سعادت کریم اھل بیت امام حسن مجتبی علیہ سلام کے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ زھرا نقوی کا کہنا تھا امام حسن مجتبی علیہ سلام کا جود و سخا ، علم و حلم ، بخشش و عطا اور آپ علیہ سلام کی کریمی ہر خاص و عام کے لیے یکساں تھی آپؑ کے بلند اخلاق اور شان کریمی سے متاثر ہو کر دشمن بھی آپ کے گرویدہ ہو جاتے اور دین اسلام کی طرف مائل ہو جاتے آپ نے اپنی عمر کے 7 سال اپنے نانا رسول خداؐ کے ساتھ گزارے، بیعت رضوان اور نجران کے عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ میں اپنے نانا حضرت محمد مصطفی ص کے ساتھ شریک ہوئے۔ آپ علیہ سلام اپنے نانا جناب رسول خداؑ اور بابا علی مرتضیؑ کے علم کے وارث تھے یہ آپ کی حکمت و بصیرت ہی تھی کہ جسکے باعث امت مسلمہ میں فتنہ گری کا توڑ ممکن ھوا۔دور حاضر میں ہر اٹھنے والے نئے فتنے کا مقابلہ اور دین مبین کی حفاظت کے لئے امام حسن مجتبی علیہ سلام کے کردار کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree