Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ولادت امام حسن ؑ کے موقع پر ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

11 مئی 2020

وحدت نیوز(لاہور)محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے موقع پر گلشن کالونی، نادر آباد اور علی پارک کے علاقوں میں موجود ضرورت مند گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔

محترمہ حنا تقوی نے فرمان امام حسن علیہ السلام بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کا مطلب یہ ہے کہ اس سے پہلے ٹال مٹول نہ ہو اور اس کے آخر میں احسان نہ جتایا جائے۔

آپ کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں درس دیتا ہے کہ مخلوقِ خداکی تکلیفوں کوکم کیاجائے ان کی پریشانیوں دکھوں اورمصیبتوں کے وقت ان کے کام آیا جائے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پیداکرنا ہی مقصد دین ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree