معاشرے کی اصلاح میں تعلیم یافتہ خواتین کا بہت اہم کردارہوتاہے، علامہ راجا ناصر عباس جعفری

04 دسمبر 2020

وحدت نیوز(حیدرآباد)خواتین جب تعلیم یافتہ ،اخلاق وآداب سے مزین ہونگیں تو ظلم و جہالت کی تاریکیاں چھٹ جائیں گیں اور صالح معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوگی ہر دور اور زمانے میں ایسی خواتین گذری ہیں جنہوں نے علم دین کے حصول اور اس کی نشرو اشاعت میں گرانقدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور یادگار تابندہ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی ادارے بیت زہرا حیدر آباد میں خواتین کے لیے منعقدہ تربیتی و فکری نشست سے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا سیاسی اور معاشی طور پر دنیا اب منتقلیِ طاقت کے دور سے گزر رہی ہے یہ شفٹ آف پاور مغرب سے مشرق کی طرف ہے ایسے میں ہمیں اپنی سیاسی اور  شعوری تربیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بیت زہراؑ میں کیے جانے والے کاموں کو سراہا اور نئے پراجیکٹس پر مفید آراء پیش کیں ۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ باقر زیدی اور مولانا انور علی جعفری نے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے  نشست کا انعقاد مرکزی سیکرٹری نشر واشاعت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و چیئر پرسن بیت زھراؑ محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیمی نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی محترمہ عظمی تقوی نے حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں ملنے والی کامیابی پر قائد وحدت کو مبارکباد پیش کی اور حیدر آباد اور سندھ کے دوسرے اضلاع سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree