مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے چھٹی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا آغاز دس جمادی الاول سے ہوگا

17 دسمبر 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں المجلس علمی و تربیتی گروپ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا جسکا مقصد مختصر وقت میں دین کی بنیادی معلومات سے آگاہی دینا اور احکام دین کی روشنی میں خواتین کی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہے تاکہ اس مصروف ترین دور میں وہ پورے دن میں آدھے گھنٹہ نکال کر دین کے مختلف تربیتی موضوعات کا علم حاصل کریں ۔

اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی سرپرستی میں ہر ماہ دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف جید علماۓ کرام اور معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کی فکری تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں گروپ میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین استفادہ کر رہی ہیں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے عرصے میں ماہ مبارک رمضان میں پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں ماہ ذیقعدہ سے ہر ماہ آن لائن دس روزہ تربیتی دروس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا سلسلہ ماہ شعبان تک جاری رہے گا ماہانہ ورکشاپ کے اختتام پر ہرموضوع کا امتحان لیا جاتا ہے جس میں خواتین کی جانب سے بھرپور حصہ لیا جاتا ہے۔

ماہ شعبان تک تربیتی کورس مکمل کرنے اور مقررہ پوائنٹس کا ھدف حاصل کرنے والی خواہران میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے اسناد تقسیم کی جائیں گی جبکہ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد کے ساتھ انعامات بھی دیے جائیں گے ان شاء اللہ دس جمادی الاول سے "الصدیقة الکبری س" ورکشاپ کا آغاز کیا جاۓ گا اس کورس میں اب تک احکام دین ، اخلاق ، سیرت آئمہ معصومین ، تفسیر قرآن ، رسالہ حقوق امام سجاد ، حالات حاضرہ ، دشمن شناسی ، معرفت امام زمانہ عج ، آئین ہمسر داری ، عقائد امامیہ اور سیاسی بصیرت کے عنوانات سے لیکچرز دیے گئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree