Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس عزا کا انعقاد

18 جنوری 2021

وحدت نیوز(لاہور) ایام شہادت جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے، اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف اضلاع اور یونٹس میں مجالس ایام فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا ضلع اٹک ,سکھر ,بدین ٹنڈو محمد خان, حیدرآباد ,فیصل آباد , چنیوٹ , لاہور اور چشتیاں سمیت دیگر علاقوں میں تیرہ جمادی الاول تا تین جمادی الثانی کے درمیانی ایام میں مجالس ھای عزا منعقد کی گئیں ان مجالس عزا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت اور حماسی و مجاہدانہ کردار پر روشنی ڈالی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree