Print this page

محترمہ قندیل کاظمی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ جبکہ فرح بتول سیکریٹری جنرل ضلع راولپنڈی منتخب

22 فروری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی سینئر رکن و سابقہ سیکرٹری جنرل راولپنڈی محترمہ قندیل کاظمی کو  مرکزی سیکرٹری یوتھ نامزد کیا گیا۔

 اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو بھی کی گئی۔شرکاء اجلاس نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے فرح بتول کو ضلعی سیکرٹری جنرل جبکہ عفت نقوی اور ثمن زہرا کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔اجلاس میں یونٹ علی پور اور ترلائی کی یونٹ سازی بھی ہوئی ۔نومنتخب عہدیداران سے مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل زہرا نقوی نے کہا کہ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں دیندار خواتین کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔خواتین پر گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشرتی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ہم نے اسوہ زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق رہنمائی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مغربی طرز معاشرت کی ترویج بے راہ روی اور مدر پدر آزاد معاشرے کے فروغ کا باعث بن رہا ہے ایسی صورتحال میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ہم نے اسلام کی پاکیزہ تعلیمات اور اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو طرز زندگی بنا کر یہود و نصاری کے ناپاک ارادوں کے سامنے ڈھال کا کردار ادا کرنا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ارض پاک پر ہم طاغوتی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree