Print this page

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے رکن جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وومن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ کی ملاقات

02 مئی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنما، رکن گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں خواتین کو درپیش تعلیمی مسائل،انکو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور دیگر ایشوز جیسے خواتین کو ہنر مند اور با اختیار بنانے،خواتین کے سماجی و معاشی استحکام اور بنیادی حقوقِ سے متعلق سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گلگت بلتستان میں خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree