Print this page

مجلس وحدت مسلمین وومن یوتھ ونگ کے وفد کی عارف قنبری سے ملاقات، اہم تنظیمی امورپرتبادلہ خیال

24 مئی 2021

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین وومن یوتھ ونگ کی اراکین نے سینئر رہنماؤں سے امور شعبہ جوان میں خصوصی تربیتی پروگرامات کے حوالے سے بات چیت کی اور گلگت میں ہونے والی سیاسی اور ثقافتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامات کو تشکیل دیے جانے کے حوالے سے بریف کیا ۔

اس موقع پرایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف حسین قنبری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قیام جن حالات میں ہوا  اس وقت شیعہ بہت کمزور ہو چکے تھے آج ہماری طاقت سیاسی پلیٹ فارم ہے اور اس سے دور رہ کے ہم اپنے اصل ہدف تک نہیں پہنچ سکتے ۔انہوں نے آئی ایس او کی سینئر خواہران کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ شعبہ جوان  ایک وسیع شعبہ ہے جس میں مختلف انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نوجوانوں کی سیاسی اور نظریاتی تربیت کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کے آج آئی ایس او کی سینئر ارکین کی ملت کی خدمت کے لیے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت قابل تحسین ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree