Print this page

سکولوں میں اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جائے گا،پارلیمانی سیکریٹری برائے ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ

31 مئی 2021

وحدت نیوز (قمراہ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی کا دورہ قمراہ۔اس دوران پرائمری بوائز اینڈ گرلز سکولوں کا دورہ کیا۔ٹیچرز اور کمیونٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ کی جانب سے رکن ممبر اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈیولپمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور عمائدین قمراہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

عمائدین نے سکولوں میں اساتذہ کی کمی اور عمارت کی کمی سے متعلق ممبر اسمبلی کو آگاہ کیا اور فوری طور پر اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا جس کو ممبر اسمبلی نے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree