Print this page

امام جعفرصادقؑ کے فرزند خمینی بت شکن نے آئمہ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالموں اور جابروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا ، علامہ عقیل خان

07 جون 2021

وحدت نیوز(مشہد مقدس)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین آقائی عقیل حسین خان نے شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام و برسی امام راحل روح اللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رئیس مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوں نے ہزاروں شاگردوں کو مختلف علوم کی تعلیم دی، امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی بھلائی اور اسکی نجات کے لئے صرف کی۔

 انہوں کہا کہ آج امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند جسے زمانہ خمینی بت شکن کے نام سے جانتا ہے اس مرد قلندر نے آئمہ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالموں اور جابروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور ایک عظیم ملت کو ان کے چنگل سے آزاد کرایا، امام خمینی کی حکیمانہ  قیادت ہی ہے کہ جس نے ایرانی قوم کو سامراجی طاقتوں کی دلدل اور شہنشاہیت کے غلط بوسیدہ نظام سے نجات دلائی اور ایک عظیم اسلامی حکومت تشکیل دی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree