Print this page

حرم حضرت معصومہ قمؑ فیض الہیٰ کے حصول کا سریع ذریعہ ہے ، محترمہ سیدہ عظمیٰ تقوی

14 جون 2021

وحدت نیوز(حیدرآباد)عشرہ کرامت کے آغاز پر گلشاہ مدرسہ و امامبارگاہ کی انتظامیہ طرف سے خانہ فرہنگ حیدر آباد میں سیرت امام رضاؑ و حضرت معصومہ قمؑ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سیدہ عظمی تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروگرام سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ ارم محسن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ نزہت حیدر بھی نے بھی شرکت کی،اپنے خطاب میں محترمہ عظمی تقوی نے سیرت جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیبی سلام اللہ علیھا  غیر معصوم ہوتے ہوئے بھی عصمت و طہارت کی اس منزل پر فائز ہو چکی تھیں کہ معصوم امامؑ نے انہیں معصومہ کا لقب عطا کیا۔

 ان کا کہنا تھا کریمہ اہلبیت نے اپنے بھائی مولا امام رضا علیہ سلام کی محبت میں فقط بہن بن کر نہیں بلکہ اپنے زمانے کے امامؑ کی معرفت رکھتے ہوئے ان کے رخ انور کی دیدار کی خاطر دیار غیر کے لیے رخت سفر باندھا اور راہ امامؑ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اس محبت کے عوض خداوند عالم نے انہیں وہ مقام و منزلت عطا کی کہ آپ کا حرم اور آپ کا مقدس شہر علم و آگہی کا مرکز شمار ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا روایت میں ملتا ہے کہ آپ سلام اللہ علیھا کے حرم کی زیارت تمام معصومین ع کے حرم کی زیارت کے مانند ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree