Print this page

شاہراہ قراقرم پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کے سبب ڈاکٹر اظہرحسن اور انکے خاندان کی سات قیمتی جانیں حادثے کاشکارہوئیں، سائرہ ابراہیم

26 نومبر 2021

وحدت نیوز(گلگت)مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے گزشتہ روز گلگت کوہستان روڈ پر پیش آنے والے المناک حادثے پر افسوس اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کوئی بھی ذمہ دار شخص اس مسئلے پر صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں صوبائی حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور وفاق سے رابطہ کر کے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ قراقرام سے لے کے رائیکوٹ تک سڑک کے اطراف دیوار تعمیر کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں تاکے یہاں کے غریب عوام سکون کی زندگی گزار سکیں یہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے ،واحد راستہ ہے جو کے دوسرے شہروں سے رابطہ کا زریعہ ہے اور وہ عوام کے لئے حکومتی نااہلی کے سبب موت کا کنواں بن چکا ہے۔

 سائرہ ابراہیم نے وزیراعلی ،صوبائی اسمبلی، منتخب ممبران، فورس کمانڈر، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اےکے اعلی حکام سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی ہے وہ جلد از جلد اس شاہراہ پر حفاظتی دیوار کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروائیں تاکے مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کے اس مشکل گھڑی میں گلگت بلتستان کی عوام ڈاکٹر اظہرحسن کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کے خانوادے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree