Print this page

خدا نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو تمام عالمین کی خواتین کے لیے نمونہ عمل بنا کر بھیجا،محترمہ سائرہ ابراہیم

26 جنوری 2022

وحدت نیوز(گلگت) گلگت حلقہ 3  دنیور جامعہ خدیجتہ الکبری میں بارونق جشن ولادت بی بی فاطمہ الزہرا س کے پروگرام سے مرکزی  سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اگر آج کی خواتین بی بی س کی زندگی کا کوئی ایک پہلو بھی اپنا لیں تو اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کے آج ہمارے اندر سے برادشت کا مادہ ختم ہو چکا ہے سب سے پہلے  اصلاح نفس کرنا اور پھر معاشرہ سازی کے عمل کے لیے اپنے اندر قوت برداشت اور تحمل پیدا ضروری ہے  انہوں نے کہا کے فاطمی روپ ہی آج کی عورت کے لئےنجات  کا باعث ہے پروگرام سے جامعہ کی پرنسپل خانم رباب نے بھی خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree