Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم مادر کے موقع پر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کا انعقاد

29 جنوری 2022

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکزی شعبہ یوتھ کی جانب سے گلگت میں عالمی یوم مادر کے عنوان سے جشن ولادت جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا ۔

 سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت و ذاکرہ اہلبیت محترمہ طاہرہ بتول ، جامعہ خدیجتہ الکبری کی پرنسپل محترمہ رباب فاطمہ اور مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تقریب سے خطاب کیا۔

 اس تقریب میں اساتذہ ، ذاکرات اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سراہا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree