Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

31 جنوری 2022

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مھران کلچرل سنٹر سکھر میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ،سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نےخطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر چوہدری اظہر حسن نےمعزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ومرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree