Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

31 جنوری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی واسلام آباد کے زیر اہتمام  بعنوان "یوم مادر" فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کانفرنس جامع الصادق ٹرسٹ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔ معروف خواتین مذہبی اسکالرز نے  حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاکے مقام ومنزلت پر اظہارِ خیال کیا۔ مدح خواں بچیوں نے اہلبیت علیہم السلام خصوصاً حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔

محترمہ عابدہ راجہ ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ معصومہ نقوی  مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین و ممبر قرآن بورڈ پنجاب، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری خواہران زینب (س) زینبیہ گائیڈ ، محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ شعبہ خواتین ،محترمہ ناہید راجپوت از منہاج القرآن ، محترمہ رباب رضوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع گلگت ، محترمہ راضیہ  از گلگت محترمہ نادیہ اشتیاق ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع باغ (ریاست آزاد جموں کشمیر ) اور محترمہ طاہرہ زیدی الکوثر کالج ۔

اسلام آباد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ دختر رسول ﷺ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ سلمی ٰ از اسلام آباد ،محترمہ عفت از راولپنڈی ، اور محترمہ سبیلہ از بھمروٹ سیداں مری نے بی بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔

کانفرنس کے انتظامات کو بہتر بنانے میں محترمہ زینب بنت الھدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میڈیا سیل شعبہ خواتین ، محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد شعبہ خواتین نے مؤثر کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں نظارت کے طور پر مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر، شعبہ خواتین جامع الصادق ٹرسٹ میں موجود رہے ۔

مقررین نے اس امر پر زور ڈیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ باہر نکلیں اور معاشرہ سازی میں اپنا بھرپور ادا کریں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں یوم مادر کی مناسبت سے یہ تیسری سالانہ کانفرنس تھی۔آئندہ بھی ہر سال اسی عقیدت و احترام کے ساتھ کانفرنس کے بھرپور انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree