Print this page

سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

05 فروری 2022

وحدت نیوز(لاہور) کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے منشاء اور رائے کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔

متن میں مزید کہا گیا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے ،اس حق کے لئے سینکڑوں کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے،کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی ۔

پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے اور عالمی اداروں تک پہنچاتے ہیں گے۔یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جاری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤبڑھائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree