Print this page

امام مھدی علیہ سلام تمام جہاں کی امید اور مظلومین و مستضعفین کے نجات دہندہ ھیں،محترمہ حنا تقوی

20 مارچ 2022

وحدت نیوز (لاہور) 15 شعبان المعظم کو امام بارگاہ جاگیر علی اصغر ع بیدیاں روڈ یونٹ میں جشن ولادت مولا امام آخر الزماں عج کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل امام زمن عج بیان کئے جشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی  کی محترمہ  حنا تقوی نے اپنے  ہوئے کہا امام زمانہ علیہ السلام سرچشمئہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے، ہماری دعاؤں اور  ،مناجات میں امام کی یاد اور تزکرہ ہوتا ہے،امام زمانہ کے نام سے تحریکیں چلائ جا رہی ہیں جو ہونا بھی چاہیے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم جس امام کے ظہور کے منتظر ہیں انکی معرفت حاصل کرنا ہم پر لازم  ان کا کہنا تھا کہ امام عج کی خصوصیات کو درک کرنا ، ان کے بارے میں جناب رسول خدا ص و آئمہ معصومین سے روایات و احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ امام کی اہمیت جو انبیاء و ائمہ ع نے ذکر فرمای ہیں سے آشنا ہوسکیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree