Print this page

جیت ہمیشہ غلامی کے طوق کو کچلنے والوں کی ہی ہوتی ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

12 اپریل 2022

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ  ہم نے یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا اور جب ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان مضبوط ہے تو پھر کوئی مسلمان نہ تو غلام ہو سکتا ہے اور نہ ہی بھیکاری، کلمہ پڑھ لینے اور اس کا مفہوم سمجھ لینے کے بعد ہم صرف عقیدہ توحید کے پیرو ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین یوتھ شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ غلامی کی سوچ رکھنے والا کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا ہے کیوں کے اسلام ہمیں آزادی کا درس دیتا ہے اور کسی یہود کی غلامی کسی مسلمان کو برداشت نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کے آج امریکہ کی بہت بڑی سازش خاک میں مل گئی ہے اور غدارانِ وطن کے چہروں سے نقاب الٹ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کے ہم مکمل آزادی کی منزل تک جانے کے لئے ہر مشکل گھڑی سے گزرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کے جیت ہمیشہ غلامی کے طوق کو کچلنے والوں کی ہی ہوتی ہے اور ہم مادر وطن پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بزرگوں نے اسے اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے اور ہم بحیثیت آزاد جمہوریہ پاکستانی قوم کسی کے بھی غلام نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کے عدلیہ اگر اتنی جلدی فیصلے کر سکتی ہے تو آج ننھے اے پی ایس شہیدوں کے قاتل، سانحہ کوہستان کے قاتل، ماڈل ٹاون کے قاتل آزاد کیوں ہیں اور کئی کرپشن کے مقدمات میں ملوث شخص وزیراعظم بن جاتا ہے جب کے ایک عام ایف آئی آر کٹا شخص سرکاری نوکری کا اہل نہیں ہوتا اسے بھی کریکڑ سرٹیفکیٹ جمع کروانا پڑتا ہے واہ رے عدلیہ۔

 انہوں نے کہا کے ہم کسی صورت امریکہ کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وطن کی سالمیت کے لئے ہر حد تک جائیں گے اور انشااللہ عوام کسی غدار وطن کا ساتھ نہیں دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree