Print this page

ایک ماہ میں دہشت گردی کے تین واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک دشمن عناصر منظم انداز میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہ رہے ہیں،سیدہ زہرانقوی

17 مئی 2022

وحدت نیوز (لاہور) حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئےمرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وطن عزیز سنگین ترین دور سے گزرا رہا ہے ایک ماہ میں دہشت گردی کے تین واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک دشمن عناصر منظم انداز میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک کے عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ان واقعات کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے ملک پاکستان کو اس وقت بے شمار سنگین مسائل اور دشوار ترین حالات کا سامنا ہے ایسے میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا اور عوام کی حفاظت کے لیے ریاست کو سنجیدگی سے ان دہشت گردانہ واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں پیش کرنا ہوگا۔

سیدہ زہرا نقوی نے میرانشاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار اور بچوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے اسباب کو جاننے کی ضرورت ہے ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ کی طرح اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی لہر نے ایک بار پھر وطن عزیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کئی سال قبل دہشت گردی کے خلاف شروع ہونیوالے ملک گیر اور غیر معمولی آپریشن کے بعد بھی دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو سکا ہے اور وہ آج بھی اپنی مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ اس صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے اور نئی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree