درود و سلام ہو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی روح تابناک پر جن کے حرم منور نے قم کی ریگستانی سرزمین کو نورانیت بخشی،سیدہ زہرا نقوی

01 جون 2022

وحدت نیوز(لاہور)یکم ذی القعدہ آغاز عشرہ کرامت و روز ولادت با سعادت کریمہ اھلبیت حضرت فاطمہ معصومہ کے پر مسرت موقع کی مناسبت سے تمام عاشقان و محبان اہلبیت علیھم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و کمالات کی بلندی پر فائز ہیں اہل بیت علیہم السلام کی زبانی آپ کے فضائل کا بیان ہونا، آپ کے بلند مقام اور عظیم کمالات کی نشاندہی کرتا ہے عبادت و زہد، پارسائی اور تقوی، صداقت اور حلم، مشکلات و مصائب میں صبر و استقامت، جود و سخا، رحمت و کرم، پاکدامنی اور ذکر و یاد الہی سے اس پاک ہستی کی سیرت مبارکہ مزین ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا کو معصومہ کا لقب آپؑ کے بھائی آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا امام سے روایت ہے "جو شخص معصومہ کی قم میں زیارت کرے، اس شخص کی طرح ہے جس نے میری زیارت کی" حضرت بی بی معصومہ کا امام رضا (ع) سے رابطہ اور تعلق صرف بھائی اور بہن کی محبت اور خونی رشتہ کا نہیں تھا بلکہ ایک پاکیزہ کردار اور طیب و طاہر انسان ، الہی نمائندہ اور امام کے عنوان سے تھا اور آپ کا اپنے بھائی امام رضا (ع) سے عشق اور لگاؤ فضائل اور کرامات سے لگاؤ تھا ان مذید کہنا تھا کہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ تمام خواتین کے لیے نمونہ عمل ہے اپنے وقت کے امام کی معرفت رکھنا انکی اطاعت کرنا ،  ان کی نصرت کے لیے آلام و مصائب تحمل کرنا اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہنا حضرت معصومہ قم کی عظیم سیرت و کردار کی روشن مثالیں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree