Print this page

حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ، ایم پی اے زہرا نقوی نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

07 جون 2022

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید زہرا نقوی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد میں سیدہ زہرا نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدس ایوان کی رائے ہے کہ اگر حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو فی الفور اسمبلیوں کو ختم کرکے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرے۔ زہرا نقوی نے قراردا میں مزید کہا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اور منتخب حکومت ہی ملک و قوم کیلئے مفید پالیسیاں تشکیل دے سکتی ہے، بیساکھیوں پر کھڑی اتحادی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ  نہیں رکھتی، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree