Print this page

اربعین کا عظیم اجتماع اس وقت عالم اسلام کی ایک عظیم علامت میں تبدیل ہوگیا ہے کہ جو درحقیقت ظلم سے مقابلے کے خلاف انسانی معاشروں اور مسلمانوں میں بیداری کے پہلو کو آشکارکر رہا ہے،سیدہ زہرا نقوی

16 ستمبر 2022

وحدت نیوز (لاہور) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی میں نجف سے کربلا تک کا پیدل مارچ ، مشترکہ عقائد و اقدار کا مظہر ہے جو اجتماعی قدم اٹھائے جانے اور انفرادیت سے دوری اختیار کرنے کا سبق دیتا ہے۔ اس لئے بلا وجہ نہیں ہے کہ عالمی یذیدی فکر و کردار کی حامل طاقتیں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں اتحاد و وحدت کا عنصر دیکھ کر بوکھلائے ہوئے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اس اجتماع میں نہ صرف شیعہ سنی مسلمان بلکہ سکھ ، ہندو ،عیسائ اور دیگر مزاہب کے لوگ بھی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں کیونکہ امام حسین علیہ سلام کی شخصیت آفاقی ہے اور تمام مسالک و مذاہب اپنے اپنے انداز میں سید الاحرار ابا عبداللہ الحسین ع کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی کی ثقافت اتنی خوبصورت اور موثر ہے کہ پاکستان سمیت  دنیا کے مختلف ممالک میں نواسہ رسول امام حسین علیہ سلام کی محبت میں پیدل چل کر مرکزی اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں لھذا حکومت کی جانب سے جلوس اور اربعین مارچ کے خلاف دیے جانے والے اعلامیے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں عاشقان اہلبیت روز اربعین گھروں سے باہر نکلیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree