Print this page

عمران خان پر حملہ، ایم ڈبلیوایم رہنما سیدہ زہر انقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

03 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قراردادمجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرار داد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔یہ واقعہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔واقع میں شہید ہونے والے کارکن کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔فائرنگ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لا کر قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree