Print this page

ماہ ِ عظیم رمضان خدا کا اپنے بندوں کے لیے ایسا بیش قیمت تحفہ ہے کہ جو سال کے باقی ایام میں نہیں ملتا ،معصومہ نقوی

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں یہ ماہ عظیم خدا کا اپنے بندوں کے لیے ایسا بیش قیمت تحفہ ہے کہ جو سال کے باقی ایام میں نہیں ملتا یہ مبارک مہینہ خیر و برکت ، جسم و روح کو پاک کرنے اور خداوند عالم سے قریب ہونے کا مہینہ ہے اس ماہ کی مبارک ساعتوں میں  ہمارا سانس لینا بھی تسبیح شمار ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں  خدا کی خوشنودی کی خاطر روزہ رکھنا ، نماز و عبادات اور تلاوت قرآن مجید بجا لانے کے ساتھ ساتھ اپنی اخلاقی و روحانی اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے اور خصوصا اس ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور لمحات میں اپنے قلوب کی پاکیزگی کے لیے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ اس خوبصورت مہینے کا خاصہ ہے کہ انسانی قلوب احکام خداوندی کو قبول کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کے لیے دیگر ایام کی نسبت ذیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خدا کی بندگی و عبادت کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی خدمت اور محتاج و مساکین کی مدد کرنا بھی ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے اور جس کے بدلے خدا نے دنیا و آخرت میں اجر کثیر کا وعدہ کر  رکھا ہے پروردگار عالم سے دعاگو ہیں کہ ہمیں ماہ مبارک رمضان میں صحت و عافیت کے ساتھ داخل ہونا نصیب فرماے اور اس کے تمام تر فیوض و برکات کو سمیٹنے اور تزکیہ نفس کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree