Print this page

مالک کائنات نے تخلیق کائنات کے لیے جن ہستیوں کو منتخب کیا ان میں مرکزی حیثیت بی بی کونینؑ کی ہے،فائزہ نقوی

06 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اٹک )مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیداں میں ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مجالس خمسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ فائزہ نقوی نے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مالک کائنات نے تخلیق کائنات کے لیے جن ہستیوں کو منتخب کیا ان میں مرکزی حیثیت بی بی کونین کی ہے۔انہوں نے اپنی اٹھارہ سالہ زندگی میں خواتین کے لیے ایسا نمونہ چھوڑا کہ خاتون چاہے بیٹی ہو بیوی ہو یا ماں کس طرح اسے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے اور اپنے حجت وقت کے دفاع کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 ان مجالس سے محترمہ پھول نسیم صاحبہ اور محترمہ کنیز فاطمہ نے بھی خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو اہل سنت کی تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree