Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا مرکزی کنیزان امام عصر عج کنونشن 25 اور 26 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

22 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کا تین سالہ مرکزی کنیزان امام عصر عج کنونشن 25 اور 26 جون بروز ہفتہ اور اتوار مرکزی امام بارگاہ شکریال میں منعقد ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ خواتین کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے مرکزی کنونشن کے سلسلےمیں رابطہ مہم مکمل کرلی گئی ہے، مرکزی کنونشن میں ملک بھرمیں خواتین عہدیداران شریک ہوں گی اور آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، کنونشن کے مختلف سیشنز سے ایم ڈبلیوایم کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، ناصر شیرازی، نثار علی فیضی ، سید ہ زہرا نقوی، سیدہ معصومہ نقوی، سیدہ نرگس سجاد ودیگر خطاب کریں گے ۔

ایم ڈبلیوایم کی ملک بھر سے آنے والی خواتین عہدیداران کنونشن کے آخری روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کا انتخاب کریں گی، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ان کے نام کا اعلان کریں گے اور ان سے حلف لیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree