Print this page

آئی ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی صدر کی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی لیڈیز ونگ سے ملاقات

27 نومبر 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت  مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے ممبران اور آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات'' کی مرکزی صدر ''خواہر گلِ زہرہ''  کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کے درمیان وحدت ہاوس میں  ملاقات ہوئی ،آئی۔ایس۔او کراچی ڈویژن کی صدر خواہر عصمت'' اور  '' جنرل سیکرٹری خواہر صوبیکا ''بھی وفد میں شامل تھیں. ملاقات کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سےکیاگیا جسکی تلاوت کا شرف خواہر زرین نے حاصل کیا.جسکے بعد ''جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی خواہر ھما جعفری '' نےگفتگو کا آغاز کرتے ہوئے، ''خواہر گلِ زہرہ'' کو آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات کی مرکزی صدر منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی. اور  '' راہِ امام[ع]'' میں اس عظیم ذمہ داری کی اہمیت کےپیشِ نظر  توفیقات میں مزید اضافہ کی دعا فرمائی.اس کے بعد مختلف امورپر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا اولین مقصد اور ہدف   ''راہِ امام[ع] '' کو ہموار کرنا ہے، اور لوگوں میں  شعور اجاگر کرنا ہے.اور اس راہ پر گامزن رہتے ہوئے باہمی روابط اور مظبوط سے مظبوط تر کرنے ہیں.جس کےلیے مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا. کیونکہ دونوں راہِ امام[ع] کے سپاہی ہیں.راہِ امام[ع] میں سرانجام دیئےجانے  والے مختلف امور کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل co-ordination رکھی جائے گی.

 

جسکےبعد مرکزی صدر آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات  خواہر گلِ زہرہ نے اس خصوصی دعوت پر ایم ڈبلیو ایم کی شعبہ خواتین  کراچی ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی درخواست کی ، تاکہ وہ احسن طریقے سے اس عظیم زمہ داری کو نبھاسکھیں. اور راہِ امام[ع] میں سرخرو ہو سکیں. خواہر گلِ زہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ آپ ہمارے سینیرز ہیں اور ہم آپکے تعاون اور مکمل رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں.آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور بحیثیت جونیئرز ہم آپ کے زیرِ سرپرستی رہ کر آپ کے تجربہ سے مستفید ہوتے ہوئے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں.اس راہِ امام[ع] میں موجود مسائل کاباہمی روابط کی مظبوطی اور ایک دوسرے سےمکمل تعاون کے ساتھ مل کر سامنا کریں گے. اور مقصدیت پر ہر لمحہ گامزن رہیں گے.اختتام ''دعائے سلامتی امام زمانہ[ع]  اور '' رہبرِ معظم ؒ کی صحت و سلامتی '' کی دعا کے ساتھ کیا گیا.جسکے بعد نمازِ ظہرین  کا اہتمام کیا گیا اور بعد نماز طعام نوش کیا گیا.

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree