Print this page

ایم ڈبلیو ایم جی بی خواتین ونگ کا اہم اجلاس، خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا فیصلہ

07 اپریل 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان خواتین ونگ کے کوارڈینیٹر عظیمہ نے وحدت ہاؤس گلگت میں خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صالح معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسلام نے معاشرے میں خواتین کو جو عزت اور مقام عطا کی وہ کسی اور مذہب و مکتب نے عطا نہیں کر سکے۔ آج مغربی خواتین اسلام سے متاثر ہو کر جوق درجوق رجوع کر رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے معاشرے نے خواتین کو وہ عزت و وقار نہیں دیا جو اسلام نے دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان میں خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہی ہیں جو ایک فعال اور متحرک معاشرے کیلئے افرادی قوت فراہم کرتی ہیں، خواتین اگر اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں کوتاہی نہیں کرینگی تو معاشرہ کبھی بیمار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو اپنے حقوق کیلئے آگے آنا ہوگا اور ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے عنقریب خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

 

انہوں نے نام نہاد این جی اوز کی جانب سے حقوق نسواں کے نام پر بدترین استحصال کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد ادارے علاقے میں مغربی سوچ اور تہذیب کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں جن کا مقابلہ اسلامی تہذیب و ثقافت کے زیور سے آراستہ خواتین ہی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ماروی میمن کے حالیہ دورے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ہمیں کسی بھیک کی ضرورت نہیں اور ماروی میمن الیکشن سے قبل علاقے کی غربت کا فائدہ اٹھا کر جھوٹے وعدوں سے الیکشن چرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree