Print this page

خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

20 دسمبر 2016

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے محفل عابدیہ عمار یاسر سوسائٹی فیز ون اور امام بارگاہ شاہ نجف گلشن وقارجوگی موڑ میں فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقادکیا گیا،امامیہ میڈکس انٹر نیشنل (آئی ایم آئی)کے شتراک سے منعقدہ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو بلا تفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئےجن میں خواتین ، بچے ،بزرگ اور جوان شامل تھے۔واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے تین مراحل میں لگائے جاتے ہیں لہذٰا اگلا ٹیکہ بائیس جنوری بروز اتوار انہی مقامات پر صبح دس تا دوپہردو بجے تک لگایا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree