Print this page

المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سےمستحقین کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع میں درجنوں، اونٹ،گائے اور بکروں کی قربانی

23 جولائی 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے اس سال بھی کراچی سمیت  سندھ کے مختلف اضلاع بالخصوص دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں نادار وضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیااس سلسلے میں درجنوں، اونٹ،گائے اور بکرے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے راہ خدا میں قربان کیئے گئے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ماتلی، تلہار، بدین، دادو، جامشورو، شکارپور ، کشمور،سانگھڑاور خصوصاً سندھ کے سب سے پسماندہ علاقے تھرپارکر میں کئی من قربانی کا گوشت سینکڑوں گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضرورت مندوں نے گوشت کی تقسیم پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے کا شکریہ ادا کیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree