Print this page

وحدت یوتھ لاہور کے زیر اہتمام شاندار جشن آزادی بائک ریلی کا انعقاد

15 اگست 2017

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کا آغاز صبح 12 بجے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ سے ہوا،جس میں سینکڑوں جوانوں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت سیکرٹری یوتھ ضلع لاہور سید سجاد نقوی نے کی،اس موقع پر سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی بے دریغ قربانیوں کا نتیجہ ہےاور آزادی ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑ رہی ہے، سیکرٹری یوتھ نے کہا کہ وطن سے محبت کا جذبہ ہمیں ہماری ماؤں کے دودھ سے وراثت میں ملا ہے اور ہم مرتے دم تک پاکستان کی آزادی کا جشن اسی جوش و جذبے سے مناتے رہیں گے،تاکہ دشمن کو یہ پیغام دے سکیں کہ پاکستانی قوم اپنے پاک افواج کے شانہ بشانہ اس پاک دھرتی کا دفاع ہر ممکن یقینی بنانا جانتی ہے. انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر بائیک ریلی کے انعقاد کا مقصد پاکستان سے اظہار یکجہتی اور جوانوں میں ملی جذبے کو زندہ و ترو تازہ رکھنا ہے،وحدت یوتھ کی جانب سے شہریوں میں قومی پرچم بھی تقسیم کیے گئے تاکہ اسی قومی دن کے موقع پر آزادی اور امن و محبت کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے،یاد رہے کہ ریلی کے شرکاء ملی ترانے گا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے لاہور کے مختلف روٹس( شادمان، مال روڈ،اسلام پورہ،ساندہ روڈ،ایم اے او کالج،لوئر مال، داتا دربار،آزادی چوک) سےہوتے ہوئے شام 5 مینار پاکستان پہنچے جہاں دعائے امام زمانہ سے ریلی کا اختتام کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree