Print this page

وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شب بیداری بعنوان "انتظار فرج" کا انعقاد

01 جنوری 2024



وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ ونگ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ اہتمام جامعہ امام الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں فاطمی جوانوں کے لئے شب بیداری بعنوان "انتظار فرج" کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے جوان شریک تھے پہلی نشست کا آغاز بعد از نماز مغربین تعارفی نشست سے کیا گیا نشست سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ برادر یاور علی کاظمی نے خطاب کیا ۔

دوسری نشست سے مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر عارف علی جانی نے حالات حاضرہ کے موضوع پر جوانوں سے خطاب کیا تیسری نشست سے مولانا شریف نفیس نے جوانوں کی معاشرے میں اہم زمہ داریوں کے موضوع پر گفتگو کی اور چوتھی نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے تفسیر قرآن کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی۔

 بعد از نشست جوانوں کے لئے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا پانچویں نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے گفتگو کی نشست کے بعد دعا و عزاداری کی سعادت مولانا شریف نفیس نے حاصل کی اس کے بعد شب بیداری میں شریک جوانوں نے نماز شب ادا کی اور  نماز فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد ناشتہ کروایا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree