Print this page

برما مظالم، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں نے قائد وحدت کیجانب سے احتجاجی قرار داد یو این او آفس میں پیش کردی

08 September 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وفد نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے اسلام آباد میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد جمع کرائی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری اور علامہ اکبر کاظمی پر مشتمل مرکزی وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او آفس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے احتجاجی قرار داد اقوام متحدہ کے نمائندہ کو پیش کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree