Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس اور شیعہ علماءکونسل خیبرپختونخوا کے صدر علامہ حمید امامی کےدرمیان ملاقات

16 March 2021

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی کے درمیان دورہ کوہاٹ کےدوران ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ اقبال بہشتی، علامہ سید وحید عباس کاظمی، جلال حسین طوری اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مختلف قومی اور ملی امور پرخوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ کوہاٹ کے دوران عظمت شہداء کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ علامہ حمید امامی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خیر مقدم کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree